فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا شکار باپ بیٹے سپرد خاک

پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت عائشہ منزل سے سہراب گوٹھ تک دکانیںبندکرا دیں


Staff Reporter September 07, 2012
عائشہ منزل، ٹارگٹ کلنگ کا شکار مختاراعظمی اورمحمد باقر کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی ہے (فوٹو :ایکسپریس )

حسن اسکوائر فلائی اوورکے قریب دہشتگردی کا نشانہ بنا ئے جانے والے باپ اور بیٹے کی نمازجنازہ اسلامک ریسرچ سینٹر میں ادا کی گئی ۔

بعدازاں انھیں وادی حسین قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ، تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کے علاقے مین یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر فلائی اوورکے قریب بدھ کو دہشتگردی کا نشانہ بنائے جانے والے ایڈورٹائزنگ کمپنی کے مالک مختار احمد اعظمی اور ان کے بیٹے باقر اعظمی کی نماز جنازہ جمعرات کی صبح گیارہ بجے کے قریب عائشہ منزل پر واقع اسلامک ریسرچ سینٹر ٹرسٹ میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ مولانا محمد علی نقوی نے پڑھائی، بعدازاں باپ اور بیٹے کی میتیں جلوس کی شکل میں عائشہ منزل سے انچولی تک پیدل لے جائی گئیں اور وہاں سے تدفین کے لیے وادی حسین قبرستان لے جائی گئیں جہاں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

نماز جنازہ کے شرکا نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفا ظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ملزمان کی گرفتاری اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کیلیے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ،اس موقع پر رقت انگیزمناظر بھی دیکھنے میں آئے،مقتول مختار احمد اعظمی اسلامک ریسرچ سینٹر ٹرسٹ کے چیئرمین بھی تھے۔

نمازجنازہ کے موقع پر پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت عائشہ منزل سے سہراب گوٹھ تک کی دکانیں وکاروبار بند کرا دیا جبکہ ٹریفک کو بھی متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں