اداکارہ سنی لیون بھارت میں انٹرنیٹ پر تلاش کی جانیوالی سب سے مقبول شخصیت قرار

سلمان خان ریئلٹی شو’ بگ باس‘ کی میزبانی اور شاہ رخ خان سے مبینہ ناراضگی کی وجہ سے فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے۔


ویب ڈیسک December 19, 2013
سنی لیون نے پورن اسٹار کی حیثیت سے شہرت پائی جس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا۔ فوٹو: فائل

انٹرنیٹ پر مقبولیت میں بھارتی اداکارہ سنی لیون نے سلمان خان، سچن تنڈولکر اور قطرینہ کیف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گوگل انڈیا کی جانب سے کئےجانےوالے سروے میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال بھارتی نژاد کینیڈین اداکارہ سنی لیون انٹرنیٹ پر بھارت میں سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیت ہیں۔ سنی لیون نے پورن اسٹار کی حیثیت سے شہرت پائی جس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا اوراس بات کا وہ برملا اظہار کرچکی ہیں کہ اگر انہیں بالی ووڈ انڈسٹری میں فلم ملی تو اس کی وجہ ان کی وہ شہرت تھی جو پورن اسٹار ہونے کی وجہ سے ملی۔

بالی وڈ ادارکار سلمان خان ریئلٹی شو' بگ باس' کی میزبانی اور شاہ رخ خان سے مبینہ ناراضگی کی وجہ سے گوگل انڈیا کی فہرست میں دوسرے ،کترینہ کیف تیسرے،دپیکا پڈوکون چوتھے جب کہ شاہ رخ خان پانچویں نمبر پررہے، گوگل انڈیا پر تلاش کئے جانےوالوں میں ہنی سنگھ چھٹے، کاجل اگروال ساتویں، کرینہ کپور آٹھویں ، سچن ٹنڈولکر نویں اورپونم پانڈے دسویں نمبر پر رہیں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں