‏نواز شریف اور کلبھوشن میں زیادہ فرق نہیں فیصل واوڈا

نواز شریف پاکستان کے خلاف بھارتی بیانیہ پروان چڑھا رہے ہیں، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک October 04, 2020
نواز شریف پاکستان کے خلاف بھارتی بیانیہ پروان چڑھا رہے ہیں، وفاقی وزیر۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور کلبھوشن میں زیادہ فرق نہیں ہے۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ‏نواز شریف اور کلبھوشن میں زیادہ فرق نہیں، کلبھوشن بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایما پر پاکستان میں دہشت گردی کر رہا تھا اور نواز شریف پاکستان کے خلاف بھارتی بیانیہ پروان چڑھا رہے ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اگر بھارت سے اتنی محبت ہے تو وزیراعظم سے بات کرکے انہیں بھی ابھی نندن کی طرح بھارت کی حوالے کردیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔