بھارتی اداکارہ ڈائٹنگ کے باعث زندگی گنوا بیٹھیں

کیٹو ڈائٹنگ کرنے کی وجہ سے اداکاری مشٹی کے دونوں گردے فیل ہوگئے تھے


ویب ڈیسک October 04, 2020
کیٹو ڈائٹنگ کرنے کی وجہ سے اداکارہ کے دونوں گردے فیل ہوگئے تھے فوٹوانٹرنیٹ

بھارتی اداکارہ مشتی مکھرجی ڈائٹنگ کرنے کی وجہ جان سے ہاتھ دھوبیٹھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 27 سالہ اداکارہ مشتی مکھرجی کیٹو ڈائٹنگ کرنے کے باعث گردے فیل ہونے کی وجہ سے اپنی زندگی گنوا بیٹھیں۔ مشتی مکھرجی نے بنگلورو کے ایک اسپتال میں اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

اداکارہ کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ کیٹو ڈائٹنگ کرنے کی وجہ سے ان کے دونوں گردے فیل ہوگئے تھے جس کی وجہ سے اداکارہ کی بے وقت موت ہوئی۔ موت کے وقت مشٹی مکھرجی بے حد درد اور تکلیف میں تھیں۔

مشتی مکھرجی تیلگو اور بنگالی فلموں کے علاوہ بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کرچکی تھیں انہوں نے 2012 میں''لائف کی تو لگ گئی'' فلم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔

کیٹوجینک ڈائٹ جسے عام طور پر کیٹو ڈائٹ کہا جاتا ہے اس میں ہائی فیٹ ( چربی) اور پروٹین والی خوراک لی جاتی ہے جب کہ کاربوہائیڈریٹ والی خوراک کو یا تو بالکل کم کردیا یا لینا ہی بند کردیا جاتا ہے۔ صرف پروٹین پر ہمارا جسم کام نہیں کرتا جسم کے اعضا کو چلانے کے لیے کاربوہائیڈریٹ والی غذا کا لینا ضروری ہوتا ہے۔

ابتدا میں تو اس ڈائٹنگ سے وزن کافی کم ہوجاتا ہے لیکن کچھ عرصہ گزرنے کے بعد اس ڈائٹنگ کے جسم پر بہت برے اثرات مرتب ہونا شروع ہوجاتے ہیں جس میں بال، ناخن اور جلد خراب ہونا شروع ہوجاتی ہے اس کے علاوہ اس ڈائٹنگ کا گردوں پر بھی بہت دباؤ پڑتا ہے اور گردے میں پتھری ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔