کراچی والوں نے ووٹ دیا تو بلاول شہر کو بدل دیں گے نثار کھوڑو

کراچی کو لندن کے بعد اب بنی گالا سے چلانے کی کوشش ہو رہی ہے، صدر پیپلز پارٹی سندھ


ویب ڈیسک October 04, 2020
پیپلز پارٹی نے بدلے کی سیاست کے بجائے کراچی میں امن کا بیڑا اٹھایا ہے،نثار کھوڑو فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ کراچی والوں نے بلاول کو ووٹ دیا تو بلاول کراچی کو بدل دیں گے۔

کراچی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت پارٹی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو اور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کررہے تھے۔

ریلی کے دوران نثار کھوڑو نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ٹارگٹ کلرز کی جماعت نہیں، پیپلز پارٹی نے بدلے کی سیاست کے بجائے کراچی میں امن کا بیڑا اٹھایا ہے، کراچی میں امن سندھ حکومت نے بحال کیا، دہشت گردی اور خوف کے راج کا خاتمہ ہوا تو ہر کوئی کراچی کے مینڈیٹ کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے لگا، کراچی کو لندن کے بعد اب بنی گالا سے چلانے کی کوشش ہو رہی ہے، کراچی والوں نے بلاول کو ووٹ دیا تو بلاول کراچی کو بدل دیں گے۔

ریلی سے قبل سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں رہنے والے تمام لوگ سندھی ہیں، کراچی یکجہتی ریلی کسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ نفرت اور لسانیت کے خلاف ہے، ہم ایم کیو ایم کی نفرت اور لسانیت پر مبنی ایجنڈے کے خلاف نکلے ہیں، ہماری ریلی کراچی شہر میں نفرت اور لسانیت کے خلاف ہیں، یہ ریلی وزیر اعظم کے بیانیے کے خلاف ہیں، جنہیں خود نہیں پتا کہ وہ کہاں سے آئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |