پیپلزپارٹی کی ریلی میں جیب کتروں کی موجیں کارکن نقدی اورموبائل سے محروم

ریلی کے شرکا اپنی جیبوں کا خیال رکھیں، مرکزی استقبالیہ کیمپ سے اعلان


ویب ڈیسک October 04, 2020
ریلی میں مرکزی کیمپ سے کارکنان کو اپنی جیبوں کی حفاظت کی تلقین۔ فوٹو : فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کی کراچی یکجہتی ریلی کے دوران جیب کتروں نے کئی جیالوں کو نقد رقم اور موبائل فون سے محروم کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن نے کراچی یکجہتی ریلی منعقد کی تھی، ریلی میں پارٹی کے مرکزی و مقامی رہنماؤں اور بڑی تعداد میں جیالے شریک تھے لیکن ریلی میں جیب کتروں کی بھی بڑی تعداد پہنچ گئی۔

ریلی میں شامل جیب کتروں کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے کئی جیالوں کی جیبیں کٹ گئیں اور وہ نقدی و موبائل فون سے محروم ہوگئے، صورت حال یہاں تک جا پہنچی کہ منتظمین کو مرکزی استقبالیہ کیمپ سے اعلان کرانے پڑگئے کہ شرکا اپنی جیبوں کا خیال رکھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔