ملک میں کوئی بھی ادارہ ٹھیک نہیں سب تباہ ہوگئے ہیں وفاقی وزیر داخلہ

ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، اعجاز شاہ


ویب ڈیسک October 04, 2020
انصاف کے بغیر قومیں اور ملک ترقی نہیں کرتے، وزیر داخلہ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی بھی ادارہ ٹھیک نہیں سب تباہ ہوگئے ہیں۔

ننکانہ صاحب میں تقریب سے خطاب کے دوران اعجاز شاہ نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد ہی ملک مخالف سازشیں شروع ہوگئیں، ماضی میں مقبوضہ کشمیر سازش کے تحت بھارت کو دیا گیا، آج بھی ملک کے خلاف سازشیں جاری ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ انصاف کے بغیر قومیں اور ملک ترقی نہیں کرتے، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا، ملک میں کوئی بھی ادارہ ٹھیک نہیں سب تباہ ہوگئے ہیں، 3 مرتبہ وزیراعظم بننے والے بیماری کا بہانہ بنا کر بیرون ملک بھاگ گئے، نوازشریف جہاز میں بیٹھے ہی تھے کہ ان کی بیماری ٹھیک ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔