نوازشریف پاکستان کی دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنا چاہتے ہیں طاہر اشرفی

پی پی اور ن لیگ کو کامیابی کا علم ہوتا تو مولانا کو پی ڈی ایم کا سربراہ نہ بناتے، نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی


ویب ڈیسک October 04, 2020
وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے سربراہ مسلم لیگ ن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا(فوٹو، فائل)

وزیرا عظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے نواز شریف پاکستان کی دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے مسلم لیگ ضیاء الحق شہید کے زیر اہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی کو فرقہ وارانہ فسادات پیدا نہیں کرنے دیں گے۔ ہم پاکستان میں نظریات اور پاک فوج بارڈر کی محافظ ہے، نواز شریف پاکستان کی دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنا چاہتے ہیں، نواز شریف نے پاکستان کے پورے دفاع نظام پر سوالیہ نشان پیدا کیا ہے، مودی کو عرب دنیا میں مقام نواز شریف کی بنا پر ملا ہے۔

طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھاکہ کیا پاکستان اس لیے بنا تھا کہ آپ اس کو لوٹتے رہیں؟ میاں صاحبان کو آج ایک مولوی ملا اپنی کرپشن چھپانے کے لیے،مولانا فضل الرحمن کو صدارتی ووٹ نہ دیے گیے ۔پی پی پی اور ن لیگ کو کامیابی کا علم ہوتا تو مولانا کو پی ڈی ایم کا سربراہ نہ بناتے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاکستان مسلم لیگ ضیاء الحق شہید اعجاز الحق کا کہنا تھاکہ قوم پر بھارتی بیانیہ کا حصہ نہیں بننا چاہتا، نواز شریف کہتا ہے کہ ڈھائی بجے آئی ایس آئی چیف نے استعفیٰ کا کہا؟اگر ایسا ہے تو بہت ہی ڈرپوک وزیراعظم تھے۔کبھی ادارے بھی استعفیٰ کی بات کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ایک صاحب کہتے ہیں کہ آرمی چیف سے ملاقات ہوئی۔ غفور حیدری صاحب حلف پر یہ بات کریں استعفیٰ دے دو ں گا۔ استحکام پاکستان سے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق خان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔