سندھ میں سرکاری کالجز این جی اوز کے حوالے کرنے کا فیصلہ

ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر اور شہید بے نظیرآباد سے کالجز کے نام طلب


Staff Reporter October 04, 2020
ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر اور شہید بے نظیرآباد سے کالجز کے نام طلب (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: سندھ حکومت نے کالجز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کرلیا، محکمہ کالجز سندھ نے صوبے بھر کے ریجنل ڈائریکٹر سے کالجز کے نام بطور تجویز طلب کرلے۔

ایکسپریس کے مطابق محکمہ کالجز سندھ نے سرکاری کالجز پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت این جی اوز کے حوالے کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ اس حوالے سے ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی سمیت حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر اور شہید بے نظیرآباد سے کالجز کے نام طلب کرلیے گئے ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق محکمہ کالجز نے ریجنل ڈائریکٹر کالجز سے کہا ہے کہ کون کون سے کالجز پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت این جی اوز کے حوالے کیے جائیں اس کے لیے نام تجویز کیے جائیں اور ان کالجز کے کاغذات بھی تیار کیے جائیں جن میں وضاحت بھی بیان کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔