پی ڈی ایم کے 11 اکتوبر کو ہونے والے جلسے کی تاریخ تبدیل

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسے کا اعلان کیا گیا تھا


Staff Reporter October 04, 2020
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں جلسے کا اعلان کیا گیا تھا (فوٹو : فائل)

KARACHI: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پہلے جلسے کی تاریخ تبدیل کردی گئی، جلسہ اب کوئٹہ میں 11 اکتوبر کے بجائے 18 اکتوبر کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی ہوگیا۔ اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ جلسہ اب 18 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہی منعقد ہوگا۔ جلسہ کی میزبانی جے یو آئی کرے گی۔

جلسے سے مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو، مریم نواز، اختر مینگل، محمود خان اچکزئی، ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ اور دیگر خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ حکومت کے خلاف حزب مخالف کی جماعتوں نے ''پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ'' کے نام سے اتحاد قائم کیا ہے جنہوں نے کوئٹہ میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔