کینسر میں مبتلا سنجے دت کی اسپتال سے پہلی تصویر منظر عام پر

سنجے دت کی تصویر سامنے آنے پر ان کے مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے


ویب ڈیسک October 04, 2020
سنجے دت کی تصویر پر مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

جگر کے کینسر میں مبتلا بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی اسپتال سے پہلی تصویر منظر عام پر آگئی۔

رواں سال اگست میں افسوس ناک خبر سامنے آئی تھی کہ سنجے دت کو طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں معلوم ہوا کہ وہ چوتھے درجے کے جگر کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ سنجے دت بعد ازاں ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق علاج کی غرض سے امریکا روانہ ہوگئے۔

دو ماہ بعد سنجے دت کی اسپتال سے پہلی تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ نہایت ہی کمزور نظر آرہے ہیں۔ تصویر دیکھ کر اداکار کے مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CF60eXSBTiX/"]

سنجے دت امریکا کے '' میموریال سلون کیتھرنگ کینسر سینٹر'' میں زیر علاج ہیں۔ یہ بھی بات قابل غور ہے کہ کینسر کی تشخیص سے متعلق اداکار کی فیملی کی جانب سے کوئی تصدیق تو نہیں کی گئی تھی تاہم بھارتی فلمی نقاد کومل نہتا نے ٹویٹر پر تصدیق کی تھی۔

یہ پڑھیں: بالی ووڈ اسٹارسنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا

واضح رہے کہ '' میموریال سلون کیتھرنگ کینسر سینٹر'' امریکا کا تاریخی کینسر کا اسپتال ہے جہاں سے اب تک نرگس دت، منیشا کوائرلہ اور سنالی باندرے بھی کینسر کا علاج کروا چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں