اپوزیشن کی تحریک سرگرم رہنماؤں کارکنوں کی فہرستیں بننا شروع

فہرستیں پنجاب حکومت کو پیش کی جائیں گی ،ضرورت پڑنے پر گرفتاریاں شروع کی جائیں گی

اسپیشل برانچ کی طرف سے روزانہ کی سرگرمیوں کو خفیہ طریقے سے واچ کیا جارہا ہے۔ (فوٹو: فائل)

اپوزیشن جماعتوں کی ممکنہ تحریک کے پیش نظر اسپیشل برانچ پولیٹیکل ونگ نے سرگرم رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرستیں ترتیب دینا شروع کردی ہیں جو پنجاب حکومت کو پیش کی جائیں گی اور ضرورت پڑنے پر گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔


ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اتحاد کو دیکھتے ہوئے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جے یو آئی(ف) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے سرگرم کارکنوں اور رہنماؤں کی روزانہ کی بنیاد پر سرگرمیوں کو خفیہ طریقے سے واچ کیا جارہا ہے، اسپیشل برانچ کے پولیٹیکل ونگ نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ، ہر ٹیم کو الگ سے ٹاسک سونپا گیا ہے جس میں تمام سرگرم رہنماوں کی موومنٹ، ان کی ملاقاتوں اور دیگر سرگرمیوں پر نظر رکھی جارہی ہے۔


ذرائع کا کہنا تھاکہ ضرورت پڑنے پر پولیس کی مدد سے سرگرم رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا جائے گا۔

 
Load Next Story