سرفراز کو قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ چیئرمین بورڈ کا تھا مصباح الحق

میرے پاس کپتان کو فارغ کرنے یا مقرر کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے، ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر


Sports Desk October 05, 2020
میرے پاس کپتان کو فارغ کرنے یا مقرر کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے، ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر۔ فوٹو : فائل

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق، سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے پر بدستور وضاحتیں پیش کرنے میں مصروف ہیں۔

مصباح الحق کو دہری ذمہ داری ملنے کے بعد پہلی ہی ہوم سیریز میں پاکستان ٹیم کو سری لنکا کی بی ٹیم کے ہاتھوں ٹوئنٹی 20 سیریز میں وائٹ واش شکست ہوگئی تھی جس کے بعد حیران کن طور پر سرفراز کو کپتانی سے فارغ کردیا گیا تھا۔

ایک انٹرویو میں اس بارے میں سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ میرے پاس کپتان کو فارغ کرنے یا مقرر کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے، ایسا صرف کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ہی کرسکتے ہیں، انھوں نے ہی حتمی فیصلہ کیا تھا، یہ درست ہے کہ اس حوالے سے ہماری رائے معلوم کی گئی تھی جوعوام کو بتانے کی نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |