مصباح سے دہری ذمہ داری کے حوالے سے جلد بات کرینگےسی ای او

انھیں اس بات پر گہری نظر ڈالنا پڑے گی کہ انھوں نے اس عرصے میں کیا حاصل کیا، چیف ایگزیکٹیو پی سی بی


Sports Desk October 05, 2020
انھیں اس بات پر گہری نظر ڈالنا پڑے گی کہ انھوں نے اس عرصے میں کیا حاصل کیا، چیف ایگزیکٹیو پی سی بی۔ فوٹو: فائل

لاہور: چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان نے کہاکہ ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق سے دہری ذمہ داری کے حوالے سے جلد بات کریں گے،ان کی کارکردگی کا جائزہ کرکٹ کمیٹی لے گی۔

وسیم خان نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی دورہ انگلینڈ کا تفصیلی جائزہ لے گی اور چونکہ مصباح کو بھی ذمہ داری سنبھالے ایک برس ہوچکا اس لیے ان کی کارکردگی کا بھی مکمل جائزہ لیا جائے گا، مصباح ایک ایماندار انسان اور سخت محنت کرتے ہیں، انھیں اس بات پر گہری نظر ڈالنا پڑے گی کہ انھوں نے اس عرصے میں کیا حاصل کیا، جہاں تک دہری ذمہ داری کا معاملہ ہے اس پر جلد ہی ہم ان سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کام کے بوجھ کا جائزہ لیا جائے گا مگر ساتھ میں ایک پوائنٹ یہ بھی ہے کہ اگر یونس خان بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام جاری رکھتے ہیں تو اس سے مصباح کے کندھوں سے کچھ بوجھ کم ہوجائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔