افغان صوبے لغمان میں گورنر کے قافلے پر حملہ 8 افراد ہلاک

گورنر لغمان رحمت اللہ یارمل حملے میں مکمل محفوظ ہیں، ترجمان


ویب ڈیسک October 05, 2020
گورنر لغمان رحمت اللہ یارمل حملے میں مکمل محفوظ ہیں، ترجمان گورنر۔ فوٹو : افغان میڈیا

افغان صوبے لغمان کے گورنر کے قافلے پر بم حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے لغمان کے گورنر رحمت اللہ یارمل کا قافلہ گیسٹ ہاؤس سے آفس کی جانب جارہا تھا کہ اس دوران گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب ترجمان گورنر نے بھی قافلے پر بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر رحمت اللہ یارمل حملے میں مکمل محفوظ ہیں تاہم دیگر افراد کے جانی نقصان کا خدشہ ہےجب کہ ابھی تک طالبان سمیت کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں