عمران خان کا نوجوانوں کو ’محبت کے چالیس اصول‘ پڑھنے کا مشورہ
میں اس کتاب سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہوں، عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے اپنے پرستاروں کو کتاب 'محبت کے چالیس اصول' پڑھنے کی تلقین کی ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس اکتوبر میں اپنے نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ ایلف شفق کی 'محبت کے چالیس اصول' پڑھیں، جو عشق حقیقی پر ایک بہت ہی پراثر کتاب ہے۔
عمران خان نے بتایا کہ اس میں صوفی ازم، مولانا محمد جلال الدین رومی اور ان کے مرشد شمس تبریزی پر گفتگو کی گئی ہے، میں نے کتاب چند سال قبل پڑھی تھی اور اس سے بہت زیادہ متاثر ہوا تھا۔
ایلف شفق ترکی اور انگریزی کی مشہور ناول نگار ہیں۔ انہوں نے اپنے اس ناول میں رومی و شمس کی محبت کو نہایت دلچسپ انداز میں اکیسویں صدی کے ایک کردار کے ذریعے تحریر کیا ہے۔ اس کتاب کا 2017ء میں اردو ترجمہ بھی ہوچکا ہے۔