محمد زبیر نوازشریف اورمریم نوازشریف کے ترجمان مقرر

پارٹی کی مرکزی ترجمان اورسینٹرل انفارمیشن سیکٹری کی سربراہی میں اسپوکس پرسنز کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے

ڈاکٹر مصدق ملک، محسن رانجھا، طلال چوہدری، عظمی بخاری اورعطاءاللہ تارڑ کمیٹی میں شامل ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سابق گورنرسندھ محمد زبیر کو محمد نوازشریف اورمریم نوازشریف کا ترجمان مقرر کردیا ہے۔


ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق محمد زبیرپارٹی قائد اورمریم نوازشریف سے متعلق ترجمانی کی ذمہ داری انجام دیں گے۔ پارٹی کی مرکزی ترجمان اورسینٹرل انفارمیشن سیکٹری کی سربراہی میں اسپوکس پرسنز کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک، محسن رانجھا، طلال چوہدری، عظمی بخاری اورعطاءاللہ تارڑ کمیٹی میں شامل ہیں۔
Load Next Story