الیکشن کمیشن کا انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کی ذمہ داری لینے سے انکار

انگوٹھوں کی تصدیق کا کام الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ نہیں اس لئے یہ ذمہ داری نہیں لی جاسکتی، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک December 19, 2013
انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے لئے الیکشن ٹربیونل موجود ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کام صرف انتخابات کرانا ہے، الیکشن کمیشن فوٹو؛فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیلٹ پیپرز پر انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کی جانب سے لکھا جانے والا خط میڈیا کو جاری کردیا جس میں لکھا گیا تھا کہ انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا کام نادرا کا ہے تاہم حکومت چاہتی ہے کہ 3 ماہ کے لئے یہ کام الیکشن کمیشن کو سونپ دیا جائے تاکہ انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کی جاسکے، الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو جوابی خط میں لکھا کہ انگوٹھوں کی تصدیق کا کام الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ نہیں ہے، اس کام کےلئے الیکشن ٹربیونل موجود ہیں، کمیشن کا کام صرف انتخابات کرانا ہے اس لئے یہ ذمہ داری نہیں لی جاسکتی۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپرز پر ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کےلئے 3 ماہ تک ذمہ داری لینے کے لئےخط لکھا تھا تاہم وزارت داخلہ کہنا تھا کہ ان کی جانب سے الیکشن کمیشن کو کوئی خط نہیں لکھا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں