12 سال کی عمرمیں پشتون تاریخ پر کتاب لکھنے والے بچے کی قومی اسمبلی آمد

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کم عمری میں تاریخ پر تصنیف مکمل کرنے والے بلاول داوڑ کا استقبال کیا


ویب ڈیسک October 05, 2020
بلاول داوڑ نے صرف 12برس کی عمر میں پشتون تاریخ پر کتاب تصنیف کی(فوٹو، فائل)

پشتون تاریخ پر 12 سال کی عمر میں کتاب لکھنے والا ہونہار نوجوان بلاول لطیف داوڑ خصوصی دعوت پر قومی اسمبلی پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کم عمری میں پشتون تاریخ پر تصنیف مکمل کرنے والے بلاول داوڑ کا استقبال کیا۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ بلاول داوڑ جیسے ہونہار سپوت ہی ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔ ان ہونہار ستاروں کو تراشنے میں ہمارے اساتذہ کا کردار کلیدی ہے۔ بطور ایک باشعور قوم ہمیں اپنی نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔ چاہتا ہوں کہ ملک کا بچہ بچہ کتاب سے دوستی رکھنا سیکھے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے بلاول داوڑ نے صرف 12 برس کی عمر میں 'پشتون ہیروز' کے موضوع پر کتاب تصنیف کی ہے جو رواں برس شائع ہوئی۔ اپنے ایک انٹرویو میں بلاول نے بتایا تھا کہ مغرب میں پشتونوں سے متعلق غلط تاثر کو زائل کرنے کے لیے انہوں نے کتاب لکھی۔ اوولف کیرو اور غنی خان ان کے پسندیدہ مصنفین ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں