وسیم اکرم اور شنیرا کی وائرل ویڈیو کام آگئی سی ویو پر صفائی کا آغاز
معاملہ سوشل میڈیا پر اجاگر ہونے کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا عملہ سی ویو کی صفائی اور کچرا اٹھانے پہنچ گیا
لیجنڈری کرکٹروسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا کی جانب سےسی ویو پر پھیلی گندگی کی ویڈیو وائر ہونے کے بعد کنٹنونمنٹ بورڈ کلفٹن کےحکام حرکت میں آگئے۔
وسیم اکرم کی جانب سے سی ویو پر کچرے کی موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ کرکٹر وسیم اکرم صبح سویرے اپنی اہلیہ کے ہمراہ چہل قدمی کے لئے ساحل سمندر پہنچے تو وہاں موجود گندگی کے ڈھیر نے ان کا استقبال کیا،جس پر وسیم اکرم نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی اور معاملے کا ذمے دار اداروں کے بجائے گند پھیلانے والے شہریوں کو قرار دیا۔
یہ خبر بھی پڑھیے:وسیم اکرم کراچی کے ساحل پر گندگی دیکھ کر برہم
وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے بھی مذکورہ معاملے کو ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ہمارا شہر تکلیف میں ہے اور یہ ہمیں ہر روز بتا رہا ہے،اس گندگی کو اب ختم ہونا چاہیئے۔ یہ ہمارے شہر،شہریوں اور ثقافت کے لئے شرمندگی کا باعث ہے،سی ویو پر آنے والےدیگر افراد نے بھی شہریوں کو کچرا مناسب مقام پر ٹھکانے لگانے کی اپیل کی۔
یہ خبر بھی پڑھیے: وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرہ سماجی کاموں سے تنگ آگئیں
معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کا عملہ سی ویو کی صفائی اور کچرا اٹھانے پہنچ گیا۔اُدھر ٹیکنیکل ڈائریکٹر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کا کہنا ہے کہ مون سون کے خاتمے کے بعد سمندر قدرتی طور پر ری سائیکل کے عمل سے گزرتا ہے۔سمندر میں یہ قدرتی صلاحیت ہے کہ وہ اپنے اندر موجود کچرا اُگل دیتا ہے،اگر یہ کچرا بروقت صاف نہ کیا جائے تو لہروں کے ساتھ واپس چلا جاتا ہے۔