اپوزیشن کوئٹہ میں جلسے کی تاریخ تبدیل کرکے اب صفائی پیش کررہی ہے بلوچستان حکومت

(ن) لیگ اور پی پی نے آج تک بلوچستان پر توجہ نہیں دی تو جلسے کیلئے کوئٹہ کو کیوں چنا، لیاقت شاہوانی


ویب ڈیسک October 05, 2020
(ن) لیگ اور پی پی نے آج تک بلوچستان پر توجہ نہیں دی تو جلسے کیلئے کوئٹہ کو کیوں چنا، لیاقت شاہوانی ۔ فوٹو : فائل

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کوئٹہ میں جلسے کی تاریخ تبدیل کرکے اب صفائی پیش کررہی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کوئٹہ میں جلسے کی تاریخ تبدیل کرکے اب صفائی پیش کررہی ہے، انہوں نے جب سے کوئٹہ میں جلسے کا اعلان کیا تو کچھ سوال پیدا ہوئے، اپوزیشن کی تین بڑی جماعتوں نے اپنے حلقوں میں جلسے کرنے کی بجائے بلوچستان کو کیوں چنا؟

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ کی دور میں بلوچستان کی طرف توجہ نہیں دی گئی، انہوں نے آج تک بلوچستان کے کارکنوں پر بھی توجہ نہیں دی تو جلسے کے لئے کوئٹہ کو کیوں چنا گیا؟

یہ بھی پڑھیں :پیپلزپارٹی کے اعتراض کے بعد پی ڈی ایم کے پہلے جلسے کے مقام میں تبدیلی

واضح رہے حکومت کے خلاف حزب مخالف کی جماعتوں نے ''پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ'' کے نام سے اتحاد قائم کیا ہے جس نے پہلا جلسہ 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس کے کچھ روز بعد تاریخ تبدیل کرکے 18 اکتوبر کی گئی اب دوبارہ تاریخ تبدیل کرکے 25 نومبر کردی گئی ہے اور اس سے پہلے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں پہلا جلسہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں