پرویزمشرف غداری کیس خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل مسترد

خصوصی عدالت میں جس کا ٹرائل ہونا ہے اس نے ہی کوئی اعتراض نہیں کیااس لئے اپیل خارج کی جاتی ہے،عدالت عالیہ کا فیصلہ


ویب ڈیسک December 19, 2013
درخواست گزار متاثرہ شخص نہیں نہ ہی اس کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت کے لئے خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف اپیل مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس محمد انور کاسی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے انٹرا کورٹ کی اپیل سننے کے بعد رجسٹرارآفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی ہے۔ عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ درخواست گزار متاثرہ شخص نہیں نہ ہی ان کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں ، اس کے علاوہ جس شہری کا ٹرائل خصوصی عدالت میں ہونا ہے اس نے بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا، اس لئے انٹرا کورٹ اپیل کو خارج کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں خصوصی عدالت کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی تاہم رجسٹرار آفس نے اس پر اعتراض لگا کر مسترد کردیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے عدالت عالیہ میں انٹرا کورٹ اپیئل دائر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں