غلط پارکنگ سے منع کرنے پر شہری کی ٹریفک پولیس اہلکار سے ہاتھا پائی

شہری نے غلط طریقے سے گاڑی پارک کی تھی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ رہا تھا، پولیس


/staff Reporter October 05, 2020
پولیس نے شہری کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

گلشن اقبال میں غلط پارکنگ سے منع کرنے پر شہری نے ٹریفک پولیس اہلکار سے ہاتھا پائی شروع کردی۔

گلشن اقبال کے علاقے بلاک تیرہ ڈی ضیا الحق کالونی سگنل کے قریب شہری فراز نے گاڑی غلط پارکنگ میں کھڑی کردی، ٹریفک پولیس اہلکار نے اسے منع کیا جس پر شہری نے اہلکار سے ہاتھا پائی شروع کردی جس کے بعد دونوں گتھم گتھا ہوگئے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں شہری اور ٹریفک پولیس اہلکار لڑتے ہوئے دکھائی دیئے، اس دوران موقع پر موجود افراد نے بیچ بچاؤ کراتے ہوئے دونوں کو الگ کیا۔ بعد ازاں شہری فراز کو گلشن اقبال پولیس نے موقع پر پہنچ کر گرفتار کرتے ہوئے پولیس اہلکار عبدالعلیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری نے غلط طریقے سے گاڑی پارک کی تھی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ رہا تھا اور اسے جب ہٹانے کے لیے کہا گیا تو وہ آپے سے باہر ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |