چیئرمین نیب نے شہباز شریف کو زمین پر کھانا دینے کی شکایت کا نوٹس لے لیا

چیئرمین پہلے بھی تمام ملزمان کی عزت نفس کا خیال رکھنے کی ہدایت کر چکے ہیں، ترجمان نیب


ویب ڈیسک October 05, 2020
چیئرمین پہلے بھی تمام ملزمان کی عزت نفس کا خیال رکھنے کی ہدایت کر چکے ہیںِ ترجمان نیب۔

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شہباز شریف کو زمین پر کھانا دینے سے متعلق خبروں کا نوٹس لے لیا ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق شہباز شریف کو نیب لاہور کی زیر حراست کھانا دینے سے متعلق خبروں کو نوٹس لیا گیاہے۔ چیئرمین نیب نے تحقیقات کر کے حقائق واضح کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نیب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پہلے بھی تمام ملزمان کی عزت نفس کا خیال رکھنے کی ہدایت کر چکے ہیں۔ واضح رہے پیر کو احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کیس میں زیر حراست قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا تھا کہ نیب میں پہلے کھانا مجھے اندر میزپر دیتے تھے ، اب جان بوجھ کر زمین پر رکھ دیتے ہیں تاکہ مجھے جھکنا پڑے۔

یہ خبر بھی پڑھیے:مجھے کچھ ہوا توعمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کراؤں گا، شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے انھیں کمر کی تکلیف ہے اور کھانا زمین پر دینے کا مقصد ان کی تکلیف میں اضافہ کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |