کوئٹہ میں کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑی آپس میں لڑ پڑے ایک جاں بحق 2 زخمی

کھلاڑیوں کی لڑائی میں دونوں جانب سے تیز دھار آلے استعمال کئے گئے۔


ویب ڈیسک December 19, 2013
لڑائی کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص دم توڑ گیا۔ فوٹو : فائل

مقامی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران کھلاڑی معمولی تنازع پر آپس میں لڑ پڑے جس کے نتیجے میں ایک کھلاڑی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوب اسٹیڈیم میں 2 مقامی ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا کہ اچانک معمولی سے تنازع پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور دونوں جانب سے تیز دھار آلوں سے ایک دوسرے پر وار کئے گئے جس کے نتیجے میں 3 کھلاڑی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک زخمی راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

زخمی کھلاڑیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی جہاں اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے دونوں کھلاڑیوں کو تیز دھار آلے کے گہرے زخم آئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔