مالدیپ کے سابق نائب صدر کو کرپشن پر20 سال قید اورڈیڑھ لاکھ ڈالرجرمانہ

احمد ادیب نے ستمبر میں پلی بارگین کے تحت عدالت میں اپنے بیان میں کرپشن کا اعتراف کیا تھا


ویب ڈیسک October 06, 2020
احمد ادیب پر ہوٹلوں کو جزائر لیز پر دینے سے متعلق کرپشن کے مقدمات تھے(فوٹو، فائل)

LOS ANGELES: مالدیپ کے سابق نائب صدر کو کرپشن کے الزام میں 20 سال قید اور ایک لاکھ 29 ہزار ڈالر کی سزا سنا دی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالدیپ کی فوجداری عدالت نے مالدیپ کے سابق نائب صدر احمد ادیب پر خرد برد، منی لانڈرنگ اور حکومتی اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات میں 20 سال قید کی سزا سنا دی۔ احمد ادیب پر ہوٹلوں کے لیے جزائر لیز پر دینے سے متعلق الزامات تھے۔

مالدیب کی موجودہ حکومت کے قائم کردہ ایسٹ ریکوری کمیشن کے مطابق مالدیپ کے متعدد جزائر کو بازار سے کم قیمت پر فروخت کرنے کی وجہ سے ملک کو مجموعی طور پر تقریباً 26 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔

احمد ادیب نے ستمبر میں پلی بارگین کے تحت عدالت میں اپنے بیان میں کرپشن کا اعتراف کیا تھا اور مالی نقصان کے ازالے میں مدد کے لیے آمادگی ظاہر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |