کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں دھماکا ایک شخص جاں بحق 23 زخمی

دھماکا خیز مواد میٹھا چوک میں ایک ریڑھی کے نیچے نصب کیا گیا تھا، پولیس


ویب ڈیسک December 19, 2013
کوئٹہ میں بم دھماکے کے بعد لوگ تباہ ہونے والی دکانوں کے قریب جمع ہیں ۔

پشتون آباد کے علاقے میٹھا چوک میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 23 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا انتہائی زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی اور قریبی عمارتوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد پولیس اور اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد میٹھا چوک میں ایک ریڑھی کے نیچے نصب کیا گیا تھا اور دھماکے میں 2 کلو بارودی مواد ااستعمال کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔