پی آئی اے 5 برس لگاتارخسارے کے بعد منافع میں آگئی

2018 میں19ارب80 کروڑکے نقصان میں تھی،2017میں خسارہ17ارب تھا


رضوان غلزئی October 06, 2020
2018 میں19ارب80 کروڑکے نقصان میں تھی،2017میں خسارہ17ارب تھا

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے پانچ برسوں کے مسلسل خسارہ کے بعد2019ء میں7ارب روپے سے زائد منافع کمایا۔

2018 میں پی آئی اے 19ارب80 کروڑ روپے کے نقصان میں تھی،2017میں پی آئی اے کا خسارہ17 ارب جبکہ 2016 میں 14ارب سے زائد تھا،گزشتہ سال پی آئی اے کے ریونیو میں 42 اعشاریہ 5فیصد اضافہ ہوا جو 2019میں147ارب روپے تک جا پہنچا،2018 میں پی آئی اے کا ریونیو 103ارب جبکہ2017میں 90ارب روپے تھا۔

2018میں پی آئی اے کا آپریٹنگ نقصان 32ارب روپے تھا جبکہ2019میں آپریشنل نقصان7اعشاریہ 7ارب روپے رہا ،ایکسپریس کو دستیاب رپورٹ جوآج کابینہ میں پیش کی جائیگی کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں پی آئی اے کے آپریشنل نقصان میں 75فیصد بہتری آئی اور سیٹ فیکٹر میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔

2018 میں پی آئی اے کے فیول اینڈ آئل اخراجات 43 ارب روپے تھے جو 2019ء میں بڑھ کر50ارب تک جا پہنچے،2016 میں پی آئی اے کا فیول اینڈ آئل اخراجات صرف 27 ارب روپے تھے، جہازوں کی دستیابی اور اچھی مینٹینینس، روٹ اور کارگو سہولیات میں بہتری کی وجہ سے بھی نیشنل فلیگ کیریئر کی کارکردگی میں بہتری آئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔