بھارت کا نیلسن مینڈیلا کو انوکھا خراج عقیدت اشتہارمیں ان کی جگہ ہالی ووڈ اداکار کی تصویرلگا دی گئی

مورگن فری مین نے 2009 میں نیلسن مینڈیلا پر بننے والی فلم ’’انوکٹس‘‘ میں نیلسن مینڈیلا کا کردار ادا کیا تھا

مورگن فری مین نے 2009 میں نیلسن مینڈیلا پر بننے والی فلم ’’انوکٹس‘‘ میں نیلسن مینڈیلا کا کردار ادا کیا تھا فوٹو: فرخ حسین/ ٹوئٹر

بھارت عوام کو اس وقت شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب وہاں ایک بل بورڈ پر امن کے نوبل انعام یافتہ سیاہ فام سابق افریقی صدر نیلسن مینڈیلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لگائے گئے اشتہار میں نیلسن مینڈیلا کی جگہ ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین کی تصویر لگادی گئی۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کوئمبتور کی ایک سڑک پرنیلسن مینڈیلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بل بورڈ لگایا کیا تاہم شہری یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اشتہار میں جس شخص کو نیلسن مینڈیلا دکھایا گیا ہے وہ دراصل ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین تھے۔ اشتہار میں مورگن فری مین کی ایک بڑی تصویر کے علاوہ مارٹن لودرکنگ، مدرٹریسا اور مہاتما گاندھی کی چھوٹی تصویریں بھی لگائی گئی اور اس میں تامل زبان میں لکھا گیا ہے کہ ہمیں اس بات پر فخرمحسوس کرنا چاہیے کہ ہم اس دور میں زندہ رہے جب یہ لوگ بھی موجود تھے۔


واضح رہے کہ مورگن فری مین نے 2009 میں نیلسن مینڈیلا پر بننے والی فلم ''انوکٹس'' میں نیلسن مینڈیلا کا کردار ادا کیا تھا۔

 
Load Next Story