فی من روئی کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
رواں ہفتے کے دوران روئی کی قیمتوں میں مزید اضافے کے امکانات ہیں
مقامی کاٹن مارکیٹوں میں روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی کے رجحان سے فی من روئی کی قیمت 200 روپے کے اضافے سے 9500 روپے کے ساتھ رواں سیزن کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
فی 40 کلوگرام پھٹی کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے 5100 روپے تک پہنچ گئی۔ برآمدکنندہ صنعتوں کو کاٹن مصنوعات کی وسیع برآمدی آرڈرز موصول ہونے سے روئی کی بڑھتی ہوئی خریداری سرگرمیوں سے ناصرف روئی کی طلب بڑھ گئی ہے بلکہ پاکستان میں معیاری روئی کی محدود دستیابی کے باعث ٹیکسٹائل ملز مالکان کی جانب سے روئی کے نئے درآمدی معاہدوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیاہے۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس کو بتایا کہ رواں ہفتے کے دوران اس کی قیمتوں میں مزید اضافے کے امکانات ہیں۔