نوازشریف الطاف حسین پارٹ ٹو ہیں شہریارآفریدی

کسی کو قومی سلامتی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،شہریار خان آفریدی


Numainda Express October 06, 2020
کسی کو قومی سلامتی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،شہریار خان آفریدی فوٹو : فائل

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کہاہے نوازشریف، الطاف حسین پارٹ ٹو ہیں، ان کا بیانیہ پاکستان مخالف قوتوں کا ہے۔

شہریار خان آفریدی نے کشمیر سیمینار اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کوئی یہ سوچنے کی جرات بھی نہ کرے کہ عمران خان ملک کو نقصان اور دولت لوٹنے والوں کو این آر او دے گا۔

رانا ثنا اللہ کے جو کرتوت ہیں، وہ وقت ثابت کرے گا، کسی کو قومی سلامتی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، سول اور ملٹری تعلقات مثالی ہیں، مسئلہ کشمیر پر بہترین حکمت عملی کے ساتھ بھارت کو بے نقاب کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں