زمبابوے کے خلاف نوجوانوں کو آزمانے کا یہ بہترین وقت ہے وقار یونس

زمبابوے کے خلاف سیریزنئے لڑکوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوسکتی ہے، وقار یونس


Sports Desk October 06, 2020
 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے نوجوان سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرسکتے ہیں، وقار یونس: فوٹو: فائل

پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ وقاریونس کا کہنا ہے کہ کہنا تونہیں چاہیے لیکن حقیقت یہ ہی ہے کہ زمبابوے کی ٹیم نسبتا کمزور حریف ہے اس کے خلاف نوجوانوں کو آزمانے کا یہ بہترین وقت ہوگا۔

پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ وقاریونس کا کہنا ہے کہ کہنا تونہیں چاہیے لیکن حقیقت یہ ہی ہے کہ زمبابوے کی ٹیم نسبتا کمزور حریف ہے اس کے خلاف نوجوانوں کو آزمانے کا یہ بہترین وقت ہوگا، لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وقاریونس نے کہاکہ مصباح الحق کی بھی یہ ہی سوچ ہے کہ نئے لڑکوں کو موقع ملنا چاہیے، اس وقت بھی ہماری ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، حارث روف ابھی نئے ہیں جو کھیل رہےہیں، اگر موجودہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کوئی نیا بلے بازاور بالرمسلسل زیادہ بہتر کارکردگی دکھاتا ہے تو اس کو زمبابوے کے خلاف سیریزمیں موقع دیا جاسکتا ہے۔ہم سب ان کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں، تمام میچز میں سب کا کی کارکردگی کو پرکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز نئے لڑکوں کے لیے بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوسکتی ہے۔ ہوم سیریز میں کھیلنا اور پرفارم کرنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے نوجوان سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرسکتے ہیں۔ وقاریونس نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے ون ڈے کرکٹ میں واپسی زیادہ مشکل نہیں ہوگی،اس کے لیے اچھی تیاری کرنے کی ضرورت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں