لاہور میں چہلم شہدائے کربلا کے پیش نظر پولیس کا سرچ آپریشن 60 مشتبہ افراد گرفتار
زیر حراست افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی، سی سی پی او لاہور
شہدائے کربلا کے موقع پر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 60 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق احمد کی ہدایات کی روشنی میں پولیس نے داتادربار، لوئرمال، گوالمنڈی، شفیق آباد، رنگ محل اور موچی گیٹ سمیت دیگرعلاقوں میں گیسٹ ہاوسز، ہوٹلوں اور بس اڈوں پر نگرانی کا عمل سخت کردیا ہے۔ شک کا اظہار ہونے پر ان سے شناختی دستاویزات طلب کئے جارہے ہیں۔ مختلف علاقوں میں ناکہ بندیوں اور سرچ آپریشن کے دوران 60 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جو مختلف تھانوں کی حوالات میں بند ہیں، سی سی پی او کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور سرچ آپریشن کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ یوم عاشور کو پیش آنے والے سانحہ راولپنڈی اور گزشتہ دنوں ہی راولپنڈی میں امام بارگاہ کے قریب دھماکے کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں چہلم شہدائے کربلا کے سلسلے میں سیکیورٹی کے مزید سخت انتظامات کئے جارہے ہیں۔