غداری کے سرٹیفکیٹ نواز شریف نے بانٹنے شروع کیے تھے شہباز گل

نواز شریف ذہنیت نے پاکستان کو اخلاقی طور پر تباہ کیا، شہباز گل


ویب ڈیسک October 06, 2020
نواز شریف نے بے نظیر بھٹو کو ریاست کیلیے خطرہ اورعمران خان کو یہودی ایجنٹ کہا، شہباز گل فوٹو: فائل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ غداری اور اسلام کے سرٹیفکیٹ نواز شریف نے ہی بانٹنے شروع کیے تھے۔

اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ غداری اور مسلمان کے سرٹیفکیٹ نواز شریف نے ہی بانٹنے شروع کیے تھے، انہوں نے بے نظیر بھٹو کو ریاست کے لیے خطرہ اورعمران خان کو یہودی ایجنٹ کہا، سپریم کورٹ آکر پیپلز پارٹی کی حکومت اورقومی سلامتی پر حملہ کیا۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پر بھارتی اور یہودیوں سے فنڈز لینے کا فارن فنڈنگ کیس، دوسروں پرغداری کے الزامات اور خود بغیر ویزا جندال سےخفیہ ملاقاتیں، مقبوضہ کشمیر کی قیادت کے بجائے جندال کے گھر جانا اور نیپال میں مودی سےخفیہ ملاقات، یہ سب کیا تھا؟ یہ ہے وہ نواز شریف ذہنیت جس نے پاکستان کو اخلاقی طور پر تباہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں