نوازشریف واپس آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں شہریار آفریدی
دشمن قوتیں چاہتی ہیں پاکستان کو کمزور کیا جائے، چیئرمین کشمیر کمیٹی
چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ نوازشریف اس دھرتی سے محبت کرتے ہیں اور ووٹ کو عزت دینا چاہتے ہیں تو واپس آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ دشمن قوتیں چاہتی ہیں پاکستان کو کمزور کیا جائے تاہم ہمیں ریاستی اداروں کو مضبوط بنانا ہے جب کہ پاکستان کے فیصلے اب باہر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ایک ایک روپے کی منی ٹریل دی جب کہ نوازشریف اس دھرتی سے محبت کرتے ہیں اور ووٹ کو عزت دینا چاہتے ہیں تو واپس آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں۔
شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف مہم ملک کو کمزور کرنے کی مذموم کوشش ہے تاہم پاکستان کے خلاف کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، بھارت کی کوشش ہے پاکستان میں بدامنی پیدا ہو لیکن پاکستان بنانا ریپبلک نہیں۔