اسلام آباد کے میئر شیخ انصرعزیز نے استعفی دے دیا

وفاقی حکومت کی جانب سے بلدیاتی امور میں مداخلت کی بنا پر عہدہ چھوڑا


Staff Reporter October 06, 2020
عہدے کی مدت پوری ہونے سے چار ماہ قبل میئر اسلام آباد نے عہدے سے استعفی دے دیا(فوٹو، فائل)

وفاقی دارالحکومت کے میئر شیخ انصر عزیز اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی ادارے کے معاملات واختیارات میں بے جامداخلت کو بنیاد بناتے ہوئے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے احتجاجا اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے میئر اسلام آباد کے خلاف دوبار ریفرنس دائر کرکے انہیں عہدے سے ہٹایا گیا۔ دونوں بار میئر شیخ انصر کوعدالت نے عہدے پر بحال کیا۔

میئر کے خلاف نیب میں کرپشن کیسسز بھی چلے جن میں میئر بے گناہ ثابت ہوئے ، تاہم اب وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ان کے عہدے کی مدت میں ابھی 4 ماہ باقی تھے۔ شیخ انصر عزیز نے استعفی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروادیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں