وزیر اعظم کا گندم اورچینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیر اعظم نے صوبوں کو گندم کی ترسیل میں اضافہ اور گنے کے نرخوں کا جلد از جلد اعلان کرنے کی ہدایت بھی کردی


Staff Reporter October 06, 2020
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مہنگائی کی شرح ،ریلوے اور پی آئی کی بحالی سمیت اہم قومی امور پرغور کیا گیا۔(فوٹو، فائل)

وزیر اعظم عمران خان نے چینی اور گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گندم اور چینی کے موجود اسٹاک، طلب و رسد، مستقبل کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے حوالے سے کی جانے والی درآمد اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت گندم اور چینی کی وافر دستیابی کو یقینی بنائے گی۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ گندم اور چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ گندم کی ریلیز کو مزید بڑھایا جائے تاکہ مارکیٹ میں وافر مقدار میں گندم کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ درآمدکی جانے والی گندم کے ملک میں پہنچنے کا تفصیلی شیڈول پیش کیا جائے۔ چینی کے حوالے سے وزیرِاعظم نے چیف سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ چینی ملوں میں موجود اسٹاک کی فزیکل ویری فیکیشن کرائی جائے۔

وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری پنجاب کو ہدایت کی کہ گنے کی کرشنگ کی تاریخ کا جلد از جلد اعلان کیا جائے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب اور چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی کہ گنے کی سرکاری قیمت کا اعلان بھی جلد از جلد کیا جائے۔

بعدازاں وفاقی کابینہ نے بھی چینی کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے فیصلے کی منظوری دی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ نجی شعبے کی جانب سے درآمد شدہ 4 لاکھ 30 ہزار ٹن گندم ملک میں پہنچ گئی ہے مزید6 لاکھ 60 ہزار ٹن کا انتظام کیے جا رہے ہیں۔ سرکاری سطح پر ٹی سی پی کی جانب سے چھ لاکھ تیس ہزار ٹن گندم کی درآمد کے انتظام مکمل کر لئے گئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مہنگائی کی شرح ،ریلوے اور پی آئی کی بحالی سمیت اہم قومی امور پرغور کیا گیا ۔ وزیرریلوے شیخ رشید نے اجلاس کو بتایا کہ کراچی سرکلر ریلوے کی مکمل بحالی تین مراحل میں ہوگی۔ سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کی جلد بحالی کی ہدایت دی ہے۔

پی آئی اے کے سالانہ منافع اور نقصان کی رپورٹ بھی وفاقی کابینہ میں پیش کی گئی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 2019 میں پی آئی اے نے 7 اعشاریہ 8 ارب روپے کا منافع کمایا۔ 2018 میں پی آئی اے کو 19 اعشاریہ 8 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ سال پی آئی اے کی کل آمدن میں 42 اعشاریہ 5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ 2018 میں میں پی آئی اے کا آپریٹنگ نقصان 32 ارب روپے تھا۔ 2019 میں پی آئی اے کا آپریشنل نقصان 7 اعشاریہ 7 فیصد رہا۔

کابینہ نے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدے کی ذمہ داریاں سیکرٹری ایوی ایشن کو عارضی طور پر تفویض کرنے کی مدت میں اضافے کی منظوری دے دی۔ اس کے علاوہ عبدالخالق شیخ کو ایگزیکیٹو و ڈائریکٹر اسٹیٹ لائف انشورنس تعینات کرنے کی بھی منظوری دی ۔

یہ خبر بھی پڑھیے: کوئی کتنی بار وزیراعظم بنا ہو جرم کرے گا تو سزا بھی ہوگی، شبلی فراز

اجلاس میں منامٹا کنوینشن برائے مرکری کی توثیق ، اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے لئے غیر سرکاری ممبران کی تعیناتی، نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے بورڈ میں جاوید سالک ملک، منیر کمال، ڈاکٹر فیصل باری اور عارفہ صبوحی کو بطور ممبر شمولیت اورلیگل اینڈ جسٹس اتھارٹی کی تشکیل کے فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے الیکٹرانک سرٹیفیکیشن اکریڈیٹیشن کونسل کے ملازمین کی تنخواہوں میں ترمیم کے حوالے سے پیش کی جانے والی تجویز کو منظور کیا اور بین الاقوامی ٹیکس ٹریٹی سے متعلقہ اقدامات کے حوالے سے ملٹی لیٹرل کنوینشن کی توثیق کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر غلام علی ملاح کو سیکرٹری انٹر بورڈ کمیٹی آف چئیرمین تعینات کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |