پاک بحریہ کا جاپان کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس ذوالفقارجاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے جہاز اونامی کے ساتھ مشق میں شریک ہے


Staff Reporter October 06, 2020
پاکستان اور جاپان کے جہازفی الوقت خلیج عدن کے اہم علاقے میں موجود ہیں۔ (فوٹو، ریلیز)

پاک بحریہ نے جہاز رانی کے تحفظ اور قذاقی کی روک تھام کے لیے جاپان کے ساتھ بحری مشقوں کا آغاز کردیا۔

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقارنے (ہیلی کاپٹر سمیت) جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے جہاز اونامی کے ساتھ پیسج مشق میں شرکت کی۔ یہ دونوں جہازفی الوقت خلیج عدن کے اہم علاقے میں موجود ہیں اور قذاقی کے انسداد اور بین الاقوامی جہازرانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کی عالمی کوششوں کا حصّہ ہیں۔

اس بحری مشق میں خطے کے بحری تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کئی آپریشنل سیریل شامل تھے جن کا مقصد باہمی آپریشنز کی صلاحیت اور باہمی تعادن کو فروغ دینا ہے۔

پی این ایس ذوالفقار خلیجِ عدن میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (RMSP) میں بھی حصّہ لے رہا ہے۔ یہ مشق سمندروں میں بین الاقوامی جہازرانی کے لیے محفوظ ماحول مہیا کرنے اور سمندروں میں ہونے والی غیر قانونی کارروائیوں کے خلاف عالمی کوششوں کا حصۃ ہے جس میں اپنا حصّہ ڈالنے کے پاک بحریہ پر عزم ہے۔

پاک بحریہ، حکومتی پالیسیوں کے تحت بحری حفاظت اور خطے کی سیکیورٹی یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ اس مشق سے پاک بحریہ اور جاپانی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے مابین باہمی روابط بہتر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں