رمیز راجہ نے شرجیل اعظم خان اور احسان کی فٹنس کو مایوس کن قرار دیدیا

انٹرنیشنل کرکٹ میں اعلیٰ معیار کی بولنگ کا سامنا اور فیلڈنگ کرتے ہوئے کمزوری عیاں ہوجائے گی، سابق کپتان


Sports Reporter October 07, 2020
انٹرنیشنل کرکٹ میں اعلیٰ معیار کی بولنگ کا سامنا اور فیلڈنگ کرتے ہوئے کمزوری عیاں ہوجائے گی، سابق کپتان۔ فوٹو : فائل

رمیز راجہ نے شرجیل خان، اعظم خان اور احسان علی فٹنس کو مایوس کن قرار دیدیا۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ تینوں بیٹسمین باصلاحیت ہیں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے طویل تعطل کے دوران خاصا وقت میسر ہونے کے باوجود یہ کھلاڑی اپنی فٹنس میں بہتری نہیں لاسکے،ان کو سمجھنا چاہیے کہ اس انداز میں کیریئر آگے بڑھانے کا موقع نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اعلیٰ معیار کی بولنگ کا سامنا اور فیلڈنگ کرتے ہوئے کمزوری عیاں ہوجائے گی۔ اگرچہ ان کی ٹائمنگ نیچرل ہے لیکن فٹ ورک میں مستعدی نہ ہونے کی وجہ سے ناکامی کا خدشہ ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بھی شرجیل خان کی فٹنس پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا تھا کہ مسلسل کام کرتے رہنے کی ضرورت ہوتی ہے، کوئی راتوں رات 15کلو وزن کم نہیں کرسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں