بھارت کے باسمتی چاول پر دعوے کو سنجیدہ لیا ہے رزاق داؤد

بہترین وسائل سے معاملات کو دیکھ رہے ہیں، مشیر برائے تجارت

بہترین وسائل سے معاملات کو دیکھ رہے ہیں، مشیر برائے تجارت۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤدنے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے باسمتی چاول سے متعلق دعوے کو حکومت نے بڑی سنجیدگی سے لیا ہے۔

عبدالرزاق داؤدنے کہا ہے کہ رائس ایکسپورٹرز ایسوسیایشن آف پاکستان (آر ای اے پی) کے نمائندوں کے ساتھ مفید ملاقات ہوئی ہے جس میں بھارت کی طرف سے یورپی یونین میں باسمتی چاول سے متعلق جیوگرافیکل انڈیکیشن دعویٰ کرنے سے متعلق درخواست دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


انھوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے باسمتی چاول سے متعلق دعوے کو حکومت نے بڑی سنجیدگی سے لیا ہے،بہترین وسائل سے معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔

 
Load Next Story