نواز شریف کو ہر صورت واپس لایا جائے گا شوکت یوسفزئی

نواز شریف جب بھی واپس آئے جیل جائیں گے، وزیر محنت خیبر پختونخوا


احتشام بشیر October 07, 2020
اپوزیشن کی سیاست ناکام ہوگئی ان کے پاس اب کچھ نہیں، شوکت یوسفزئی فوٹو: فائل

وزیر محنت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی گرفتاری کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے انھیں ہر صورت واپس لایا جائے گا۔

سیشن کورٹ پشاور میں اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کی جانب سے ایک ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اسفندیار ولی خان نے میرے خلاف کیس کیا لیکن وہ ایک بار بھی عدالت میں حاضر نہیں ہوئے، مجھے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں ملا، خود عدالت میں حاضر ہوا، اے این پی نے کیس سے راہ فرار کے لیے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دی، ہر پیشی پر حاضر ہوں گا کیس کا سامنا کروں گا، میں نے کوئی نئی بات نہیں کی بیانات کا حوالہ دیا تھا، جب اعظم ہوتی نے الزامات لگائے تو اس وقت اسفندیار نے کیس کیوں نہیں کیا۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری سے دو سوال پوچھے جارہے ہیں کہ اثاثے کیسے بنائیں اور منی لانڈرنگ کیسے کی؟ حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی گرفتاری کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور انھیں ہر صورت واپس لائیں لایا جائے گا، جب بھی وہ واپس آئے جیل جائیں گے، اپوزیشن جماعتوں کی سیاست ناکام ہوگئی ان کے پاس اب کچھ نہیں، مولانا فضل الرحمان مدرسے کے بچوں کو سیاست کے لیے استعمال نہ کریں، مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ سے باہر ہیں تو پارلیمنٹ سکون سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |