اقتصادی سفارتکاری کے لیے 13 وزارتوں پر مشتمل کمیٹی قائم

اکنامک آؤٹ ریچ اپیکس کمیٹی کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان کریں گے، نوٹی فکیشن جاری


ویب ڈیسک October 07, 2020
اکنامک آؤٹ ریچ اپیکس کمیٹی ملکی معاشی اشاریوں کا جائزہ لے گی فوٹو: فائل

حکومت نے اقتصادی سفارتکاری کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی قائم کردی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نیشنل سیکورٹی ڈویژن وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اقتصادی سفارتکاری کے لیے 13 وزارتوں پر مشتمل اکنامک آؤٹ ریچ اپیکس کمیٹی اور کوآرڈینیشن گروپ قائم کئے گئے ہیں۔

اکنامک آؤٹ ریچ اپیکس کمیٹی کی سربراہی وزیر اعظم عمران خان کریں گے، کمیٹی میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیر اعظم آزاد کشمیر، خارجہ، سائنس و ٹیکنالوجی اور اطلاعات کے وفاقی وزرا، مشیر خزانہ اور مشیر کامرس، مشیر خزانہ اور مشیر کامرس بھی شامل ہیں۔ کمیٹی ملکی معاشی اشاریوں کا جائزہ لے گی، اس کے علاوہ معاشی اہداف کا تعین اور ان کے حصول کے لیے حکمت عملی مرتب کرے گی۔

اس کے علاوہ معاون خصوصی قومی سلامتی کو اکنامک آؤٹ ریچ کوآرڈینیشن گروپ کا کنوینئر مقررکیا گیا ہے، کوآرڈینیشن گروپ میں چیف سیکرٹریز اور وزارتوں کے سیکرٹریز شامل ہیں۔ کوآرڈینیشن گروپ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے موثر ایکشن پلان پیش کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں