سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس رحمان بھولا اور زبیر چریا نے سزائے موت کیخلاف اپیل کردی

عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران اہم شواہد اور حقائق نظر انداز کئے، اپیلوں میں مؤقف


ویب ڈیسک October 07, 2020
رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 264 مرتبہ سزائے موت سنائی گئی ہے فوٹو: فائل

سانحہ بلدیہ فیکٹرئی کیس کے مجرموں رحمان بھولا اور زبیر چریا نے سزائے موت کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رحمان بھولا اور زبیر چریا کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران اہم شواہد اور حقائق نظر انداز کئے اور عدالتی فیصلے میں سقم ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ عدالتی فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

کیس کا پس منظر

ستمبر 2012 میں بلدیہ کے علاقے میں واقع ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 250 سے زائد افراد زندہ جل گئے تھے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 8 سال بعد 22 ستمبر کو رحمان عرف بھولا زبیر عرف چریا کو 264 مرتبہ سزائے موت جب کہ دیگر 4 ملزمان علی حسن، فضل محمد، شاہ رخ اور ارشد کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی سمیت 4 ملزمان کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں