امریکی حکومت نے سندھ پولیس کو معاونت کیلئے مزید 48 گاڑیاں فراہم کردیں

2011 سے اس منصوبے كے تحت سندھ پولیس كو کروڑوں ڈالر سازو سامان اور تربیت فراہم کی گئی ہے، امریکی قونصل جنرل

2010 میں تیار ہونے والی سی آئی ڈی كی عمارت اور خواتین كے 3 پولیس اسٹیشنوں كی تیاری میں بھی سندھ پولیس سے تعاون كیا جائے گا، امریکی قونصل جنرل فوٹو: این این آئی

امریكی حكومت كی جانب سے سندھ پولیس كو امن وامان كی صورتحال بہتر بنانے كے لئے مزید 48 گاڑیاں فراہم كردی گئی ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قائمقام امریكی قونصل جنرل نے سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں گاڑیوں كی چابیاں آئی جی سندھ پولیس شاہد ندیم بلوچ كے حوالے كیں۔ اس موقع پر امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ 2011 سے اس منصوبے كے تحت سندھ پولیس كو کروڑوں ڈالر سازو سامان اور تربیت فراہم کی گئی ہے جس میں بكتر بند گاڑیاں، فورینزک تحقیق كے لئے سامان، بلٹ پروف جیكٹس، ہیلمٹس اور گاڑیوں كے لئے جی پی ایس ٹریكر اور تھرمل امیجینگ ڈیوائسز شامل ہیں۔

امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پولیس اہلكاروں كی بہتر تربیت كے لئے جدید نصاب كی تیاری، 2010 میں تیار ہونے والی سی آئی ڈی كی عمارت اور خواتین كے 3 پولیس اسٹیشنوں كی تیاری میں بھی سندھ پولیس سے تعاون كیا جائے گا۔
Load Next Story