عبد القادر ملا کی شہادت کے بعد آئندہ فوج کا ساتھ دینے والے کئی بار سوچیں گے منور حسن

جماعتوں کے اتفاق کے باوجود حکومت مذاکرات سے گریزاں ہے اور امریکی اشارہ کے بغیرطالبان سے مذاکرات کو تیار نہیں، منور حسن

پاکستان کی خاطر تختہ دار پر جھولنے والے ملاعبدالقادر کی پھانسی پر وزارت خارجہ کی جانب سے کوئی رد عمل نہیں آیا، منور حسن فوٹو:فائل

امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ عبدالقادر ملا نے پاکستان کے لئے اپنی جان قربان کردی اور آئندہ فوج کا ساتھ دینے والے کئی بار سوچیں گے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش میں پاکستان کی خاطر تختہ دار پر جھولنے والے عبدالقادر ملا کی پھانسی پر وزارت خارجہ کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا جس کی وجہ سے آئندہ فوج کا ساتھ دینے والے کئی بار سوچیں گے۔ ملک کے موجودہ حالات اور طالبان سے مذاکرات میں تاخیر کے حوالے سے سید منور حسن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے اتفاق کے باوجود حکومت مذاکرات سے گریزاں ہے جس سے یوں محسوس ہوتا ہے حکومت امریکی اشارہ کے بغیر مذاکرات کرنے کو تیار نہیں۔


امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے حکومت کے پاس کوئی لائحہ عمل نہیں اور ملک شدید بحرانی کیفیت کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عام انتخابات میں بائیکاٹ کا ازالہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے کر کرے گی اور زیادہ سے زیادہ نشستیں جیتے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story