آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 55 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دیدی

پاکستان کے لئے قسط کی منظوری فسیلٹی پروگرام کے مطابق منظور کئے گئے قرضے کے تحت دی گئی ہے، ذرائع وزارت خزانہ


ویب ڈیسک December 19, 2013
قرضے کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔ فوٹو: فائل

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لئے 55 کروڑ ڈالر قرضے کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہوا جس میں آئی ایم ایف جائزہ مشن کی پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ بھی پیش کی گئی جس کو بورڈ نے تسلی بخش قرار دے کر قرضے کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دی۔


وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کے لئے قسط کی منظوری فسیلٹی پروگرام کے مطابق منظور کئے گئے قرضے کے تحت دی گئی ہے اور منظور کردہ رقم جلد پاکستان کو مل جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں