قرضے کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔ فوٹو: فائل
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لئے 55 کروڑ ڈالر قرضے کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہوا جس میں آئی ایم ایف جائزہ مشن کی پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ بھی پیش کی گئی جس کو بورڈ نے تسلی بخش قرار دے کر قرضے کی دوسری قسط جاری کرنے کی منظوری دی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کے لئے قسط کی منظوری فسیلٹی پروگرام کے مطابق منظور کئے گئے قرضے کے تحت دی گئی ہے اور منظور کردہ رقم جلد پاکستان کو مل جائے گی۔