آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے مسلسل21 ون ڈے فتوحات کا ریکارڈ برابر کردیا

فاتح سائیڈ نے 5 وکٹ پر 325 رنز بنائے، راشیل ہینز96 اور الیسا ہیلی 87 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔


Sports Desk October 08, 2020
فاتح سائیڈ نے 5 وکٹ پر 325 رنز بنائے، راشیل ہینز96 اور الیسا ہیلی 87 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ فوٹو : فائل

BALOCHISTAN: آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں مسلسل 21 فتوحات کا ریکارڈ برابر کردیا۔

آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کو تیسرے میچ میں 232 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ون ڈے کرکٹ میں مسلسل 21 فتوحات کا ریکارڈ برابر کردیا۔ اسے آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کی ٹیم نے قائم کیا تھا۔

گزشتہ روز فاتح سائیڈ نے 5 وکٹ پر 325 رنز بنائے، راشیل ہینز96 اور الیسا ہیلی 87 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، امیلیا کیر نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم 93 رنز پر آؤٹ ہوگئی، مولینیکس اور گارڈنر نے 2، 2پلیئرز کو آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں