سرکاری زرمبادلہ ذخائر 50 کروڑ بڑھ کر 347 ارب ڈالر ہو گئے

13 دسمبر کو مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت8 ارب 52کروڑ 63لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، اسٹیٹ بینک


Business Reporter December 20, 2013
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 2.963 ارب ڈالر سے بڑھ کر 3.468 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے. فوٹو: فائل

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ہفتے کے دوران 50 کروڑ 5 لاکھ ڈالر بڑھ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 13دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 2.963 ارب ڈالر سے بڑھ کر 3.468 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے، ذخائر میں اضافے کی وجہ ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل ذرائع سے ملنے والی رقوم ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کو ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹر ذرائع سے 43کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں جن میں ڈی ایف آئی ڈی سے ملنے والے 14کروڑ40لاکھ ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک سے ملنے والے 13کروڑ 70لاکھ ڈالر اور دیگر ملٹی لیٹرل اداروں سے ملنے والے 14کروڑ 90لاکھ ڈالر شامل ہیں۔

اس ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضوں اور سود کی ادائیگی کے لیے 10کروڑ ڈالر بھی ادا کیے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے ایکسٹرنل فنڈ فیسلیٹی کے تحت 55 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط آئندہ چند روز میں موصول ہونے کی توقع ہے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر مزید مستحکم ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 13 دسمبر کو مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت8 ارب 52کروڑ 63لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جس میں کمرشل بینکوں کے ذخائر 5ارب 5کروڑ 85لاکھ ڈالر جبکہ مرکزی بینک کے 3ارب 46کروڑ 78لاکھ ڈالر شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |