کمرشل پرپابندی سے متعلق مہوش حیات کا جواب سامنے آگیا

کمرشل میں اداکارہ چاروں صوبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈانس کرکے بسکٹ بیچتی ہوئی نظر آرہی ہیں


ویب ڈیسک October 08, 2020
کمرشل سماجی اقدارکے بالکل خلاف ہے، سوشل میڈیا صارفین: فوٹو: فائل

اداکارہ مہوش حیات نے اپنے نئے کمرشل پرپیمرا کی جانب سے پابندی پرانسٹاگرام پرجواب دیا ہے۔

پیمرا کی جانب سے اداکارہ مہوش حیات کے نئے کمرشل پرسماجی اقدارکے خلاف ہونے پرپابندی عائد کردی گئی تھی۔ میڈیا صارفین بھی اس کمرشل پربرہم تھے اورمطالبہ کیا تھا کہ پیمرا اس کمرشل پر پابندی لگائے کیونکہ یہ سماجی اقدار کے بالکل خلاف ہے۔

اداکارہ نے پابندی کے خلاف اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرکہا کہ جناب، مجھے آپ کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ میں خود ہی کافی ہوں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CF9eS82F3xF/"]

واضح رہے کہ نئے کمرشل میں اداکارہ چاروں صوبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈانس کرکرکے بسکٹ بیچتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں